بجٹ 2020-21 آور رئیل اسٹیٹ بزنس
کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح آور مدت میں اضافے کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ بزنس بحران کا شکار ھوا
اس بجٹ میں تعمیر شدہ پراپرٹی کے ساتھ ساتھ کیپیٹل گین ٹیکس کی مدت
پلاٹ کی فروخت کی صورت میں 8سال سے کم کر کے 4سال کر دی گئی ہے
اس کے علاوہ نہ صرف کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی ہے بلکہ ہر گزے سال کیپیٹل گین ٹیکس 25 فیصد سالانہ ٹیرف میں کمی ہوتی جائیے گی مثلاً50 لاکھ تک منافع پر گین ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد
50 لاکھ سے 1 کروڑ تک 5 فیصد
1 کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ تک گین /منافع 7.5 فیصد آور
ڈیڑھ کروڑ سے اوپر منافع پر گین ٹیکس کی شرح 10 فیصد ہو گی
پہلے سال منافع کی 100 فیصد دوسرے سال 75 فیصد تیسرے سال 50فیصد اور چوتھے سال 25فیصدمنافع پر ٹیکس ہو گا اور 4 سال کے بعد کوئی کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لیا جائے گا
اس کے علاوہ چھوٹے اور سستے گھروں کی فروخت کی صورت گین /منافع ٹیکس سے مستشنیٰ قرار دیا گیا