موجودہ بجٹ میں ڈی سی ریٹس کو 25فیصدمزید کمی کرنے اشٹام ڈیوٹی کو افیصدپر برقرار رکھنے کی استدعا
تفصیلات کے مطابق الخدمت گروپ DHAلاہوراسٹیٹ ایجنٹس کے چئیرمین طلت احمد میاں اورجنرل سیکٹری زاہد بن صادق نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوائی گئی خصوصی تجاویز میں کہا کہ رئیل اسٹیٹ بزنس کی بحالی کے لیے چند گزارشات پیش خدمت ہیں موجودہ وباء،ملک کے معاشی حالات اور کاروباری صورتحال کے تناظر میں بجٹ2020-21میں وزیر اعظم پاکستان کے احکامات کے مطابق موجودہ حکومت کی پبلک ویلفئیر کی شاندار روایات کے پس منظر میں رئیل اسٹیٹ بزنس کی بقاء،بحالی کے لیے ٹیکس پالیسی پر نظر ثانی کرنے اور عملی طور پر ٹیکسوں و DCریٹس میں کمی وریلیف دیا جائے۔
موجودہ بجٹ 2020-21میں موجودہ حالات کے تناظر میں پالیسی میکنگ کی جائے اشٹامپ ڈیوٹی کی شرح میں 2ماہ قبل جوکمی کی گئی تھی اس کو اگلے مالی سال کے لیے % 1فیصدپر برقرار رکھا جائے موجودہ حالات کے تناظر میں DCریٹس میں اضافہ کی بجائے25%فیصد کمی کی جائے
ہماری درخواست پرڈپٹی کمشنر لاہورنے سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے عملی طور پر تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اورلاہور کے تمام اسسٹنٹ کمشنر اور سب رجسٹرار کو رئیل اسٹیٹ بزنس کی بحالی اور بہتری کے لیے ہماری اس درخواست پر عمل درآمد کے احکامات صادر فرمائے ہیں اور تجاویز او آراء طلب کی ہیں ڈپٹی کمشنر لاہورکی طرف سےDCریٹس میں کمی کے حوالے سے اٹھایا جانے والا یہ مثبت و عملی اقدام قابل ستائیش ہے جو یقینا رئیل اسٹیٹ بزنس کی بحالی کا باعث ہو گااور روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حکومت کے ریونیو میں آضافہ ہو گا۔
اس سلسے میں وزیراعلیٰ پنجاب،وزیر قانون،وزیر خزانہ،کامرس و انڈسٹریز،ہاؤسنگ و ڈویلپمنٹ،چیف سیکٹری پنجاب،فنانس سیکٹری پنجاب،سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیواور تمام مطلقہ ڈیپارٹمنٹس اور پالیسی میکر زکو خصوصی تجاویز تحریری طور پر جمع کروا دی ہیں اور وزیرا علیٰ پنجاب کی طرف سے پنجاب اسمبلی اور مطلقہ محکمہ جات کو احکامات صادر کر دیے گئے ہیں اورہمارے وفد کا بلمشافہ و ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے