کنسٹرکشن انڈسٹری کا ریلیف پیکج مگر پراپرٹی کا شعبہ نظر انداز
لزاہد بن صادق جنرل سیکرٹری الخدمت گروپ DHA اسٹیٹ ایجنٹس نے کہا کہ
میری سوچ اور رائے کے مطابق آج کنسٹرکشن انڈسٹری کو جو موجودہ پیکج دیا گیا ہے اس پیکج میں رئیل اسٹیٹ بزنس سے منسلک اسٹیک ہولڈرز آور نمائندہ تنظیموں نے جو تجاویز وآراء دی تھی ان کو نظر انداز کر دیا گیا ہے
رئیل اسٹیٹ کا کاروبار پچھلے چار سالوں سے شدید ترین بحران کا شکار ھے اور حکومت وقت کی زبانی جمع خرچ اور اعلانات کے علاوہ عملی طور پر رئیل اسٹیٹ بزنس کی بحالی کےلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئےاور ہمیشہ کی طرح آج بھی اس شعبے کو نظر انداز کر دیا گیا ہے
موجودہ پیکج کے حوصلہ افزا نتائج اسی صورت میں حاصل کیے جا سکتے ہیں کہ رئیل اسٹیٹ بزنس کی بحالی کےلئے ہنگامی بنیادوں پر ریلیف دیا جائے اور مثبت آور عملی اقدامات اٹھائے جائیں
رئیل اسٹیٹ ایجنٹس نے مطالبہ کیا ہےکہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی رجسٹریشن قانونی حیثیت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی جائے قانونی طور پر 2فیصد کمیشن مقرر کی جائے
تنازعات کے حل کیلئے مؤثر نظام اپیلینٹ ٹربیونل متعارف کروایا جائے جو 10 یا 15 دن میں فیصلہ کرے
ڈی سی ریٹس اور ایف بی آر ریٹس بہت زیادہ ہیں ان میں 25 سے 40 فیصد تک کمی کی جائے اور پھر 3 سال تک نہ بڑھائے جائیں
گھر کی طرح پلاٹ پر بھی گین ٹیکس ختم کیا جائے اور پلاٹ کی خریدوفروخت کی صورت میں ایڈوانس ٹیکس وردہولڈنگ ٹیکس اور گین ٹیکس کو 2سال کے لئے ختم کیا جائے(یاد رہے ملک میں 90فیصد پلاٹس آور لینڈ کی خریدوفروخت ہوتی ہے اور 10فیصد تعمیر شدہ پراپرٹی کی خرید وفروخت ہوتی ہے)
111کلاز کو ختم کیا جائے اور 2سال تک خریدوفروخت پر پوچھ گچھ نہ کی جائے
تمام صوبوں میں یکساں ٹیکس کا نظام و قوانین بنائے جائیں اور تمام ٹیکسوں کو یکجا کر کے 2فیصد کیا جائے
اورسیز پاکستانیوں کو رئیل اسٹیٹ بزنس کی جانب راغب کرنے کے لیے خصوصی مراعات ٹیکسوں میں چھوٹ سہولیات فراہم کی جائیں تو ریمیٹینس کے زریعے ملکی معیشت کو سہارا دیا جا سکتا ہےاور کاروباری سرگرمیاں بحال ہو سکتیں ہیں
رئیل اسٹیٹ بزنس کی بحالی کےلئے ٹیکسوں میں کمی اور سہولیات فراہم کر کے تباہ حال بزنس کو فوری طور پر خوشگوار کاروباری سرگرمیوں میں بدلا جاسکتا ہے اور ٹرانزیکشن والیم بڑھنے کی وجہ سے حکومتی ریونیو میں اضافہ کیا جا سکتا ہے
زاہد بن صادق
الخدمت گروپ DHA لاہور اسٹیٹ ایجنٹس