رئیل اسٹیٹ بزنس کی بحالی کےلئے صوبائی حکومت کو بھجوائی گئی خصوصی تجاویزوآراء
الخدمت گروپ DHAاسٹیٹ ایجنٹس کے چیئرمین طلعت احمد میاں اورجنرل سیکٹری زاہد بن صادق نے صوبائی حکومت کو بھجوائی گئی خصوصی تجاویز میں کہا کہ رئیل اسٹیٹ بزنس گزشتہ چار سال سے بحران کا شکار ہے اور موجودہ وباء کی وجہ سے رئیل اسٹیٹ کا شبہ سب سے زیادہ متاثر ہو ا ہے
ہم نے حکومت وقت سے یہ درخواست کی تھی کہ سٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد بزنس کی بحالی کے لیے مربوط منصوبہ بندی اور تعاون کیا جائے
موجودہ بجٹ 2020-21میں موجودہ حالات کے تناظر میں پالیسی میکنگ کی جائے اشٹامپ ڈیوٹی کی شرح میں جوکمی کی ہے اس کو اگلے مالی سال کے لیے % 1فیصدپر برقرار رکھا جائے تمام صوبا ئی ٹیکسوں کو یکجاء کر کے1%فیصد کیا جائے مثلاََTMAٹیکس، کارپوریشن ٹیکس،TIPٹیکس (کنٹونمنٹ بورڈ ٹیکس)رجسٹریشن فیس وغیرہ۔
موجودہ حالات کے تناظر میں DCریٹس میں اضافہ کی بجائے25%فیصد کمی کی جائے،صوبائی حکومت کو چاہیئے کہ تمام ہاؤسنگ اتھارٹیز،ہاؤسنگ سوسائٹیز،کو آپریٹو سوسائٹیزکے بھاری ٹرانسفر اخراجات میں 50%فیصد کمی کی جائے
ہماری درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے عملی طور پر تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور پنجاب اسمبلی کے میں 10وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں وزیر قانون،وزیر خزانہ،ہاؤسنگ،انڈسٹریز کامرس شامل ہیں اورمیاں اسلم اقبال میاں محمود الرشید سے ہمارے رئیل اسٹیٹ کے وفد کی ملاقات اور تفصیلاََتبادلہ خیال کیا جا چکا ہے۔
حکومت وقت کی طرف سے اٹھایا جانے والا یہ مثبت و عملی اقدام قابل ستائیش ہے جو یقینا رئیل اسٹیٹ بزنس کی بحالی کا باعث ہو گااور روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حکومت کے ریونیو میں آضافہ ہو گا
انشاءاللہ عزوجل