ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ کا عملی آغاز آٹھ ماہ بیلٹنگ کا اعلان
لاہو(رپورٹ:زاہدبن صادق )پنجاب حکومت کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میںمنعقد ہوا جس میں LDAسٹی فیز1کی ڈویلپمنٹ (بچرڑ ڈسٹری بیوٹری کے گردونواح )روڈسٹرکچر ،رنگ روڈ سدرن لوپ3اوردیگر منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے زیرصدارت LDAکی گورننگ باڈی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں LDAسٹی کی مین سٹرکچر روڈز کی ڈویلپمنٹ اور ٹاﺅن پلاننگ کا کام فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ ہوا۔
LDAسٹی کے تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈکرنے، لاہور ڈویژن کے ماسٹرپلان کی تیاری،کنسلٹنٹس اور دیگر امور کےلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا عملی آغاز یقینی طور پر LDAکی انتظامیہ اور حکومت کےلئے قابل ستائش ہے۔
٭….LDAسٹی کی نئی منازل۔
٭….نئے عزائم،نئی سوچ اور نئے ولولوںکے ساتھ منتظرتکمیل۔
٭….LDAکی قیادت تعمیروترقی کے نئے ٹارگٹس، نیا انفراسٹرکچر۔
٭….LDAسٹی کی انتظامیہ کا نئے دور کا آغاز۔
٭….ڈویلپمنٹ روڈسٹرکچر کی تعمیر کاجلد آغاز۔
٭….LDAسٹی کے تمام لینڈریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عملی آغاز۔
٭….لاہورڈویژن کے ماسٹرپلان کی تیاری اوردیگر امورکےلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا آغاز۔
٭….LDAسٹی کی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کا یہ اقدام قابل ستائش ہے اور رئیل اسٹیٹ سے منسلک سٹیک ہولڈرز کےلئے مثبت اقدام ہے۔
LDAانتظامیہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ LDA کی انتظامیہ اور اعلیٰ قیادت اور بہترین انتظامی امور اورپیشہ وارانہ صلاحیت کی حامل انتظامیہ، عالمی معیار کی ڈویلپمنٹ اور رہائشی سہولیات کی فراہمی ،LDAسٹی کوجنت نظیر سوسائٹی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی اور انویسٹرز کے اعتماد کو تقویت ملے گی۔LDAسٹی میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔حکومت پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی بریفنگ میں رئیل اسٹیٹ بزنس کے پروموشن اور LDA انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اہم اقدامات اور انفراسٹرکچر میں آنے والی تبدیلیوں سے آگاہ کیا اور رئیل اسٹیٹ بزنس سے منسلک سٹیک ہولڈرز کو یہ خوشخبری دی کہ LDA سٹی کی ڈویلپمنٹ کا آغاز آنے والے چند روزمیں کردیاجائے گا۔انہوں نے بریفنگ میں یہ دوسرا یہ اہم اعلان کیا کہ LDA سٹی فیز1کی بیلٹنگ جلد کردی جائے گی۔
٭….اس میٹنگ میں LDA کے متعلقہ افسران نے LDAسٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ LDA سٹی کو ضروریات زندگی کی تمام سہولیات کے ساتھ جدید ڈویلپمنٹ کے عالمی معیار کے شاہکاروںسے آراستہ کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق LDA سٹی کی(نمایاںخصوصیات) SALIENT FEATURESدرج ذیل ہیں۔
٭….LDAسٹی فیز1کو12اپروچ روڈز (مین بلیوارڈز) کے ذریعے باقی شہر سے ملایاجائے گا۔جس میں سے 4اپروچ روڈز لاہور رنگ روڈ،5فیروزپورروڈ،3رائیونڈروڈ اپروچ روڈ بنائی جائیں گی اور ان تمام روڈز کے گرد سائیڈ روڈز بنائی جائیں گی اور ان روڈز کو وسیع گرین بیلٹس سے آراستہ کیاجائے گا۔
٭….اس فیز کو اطراف سے باﺅنڈری وال(Gated Cummnity) اور جدید سیکورٹی سسٹم کے ساتھ محفوظ بنایاجائے گا۔
٭….اس فیز کو16سیکٹرز میں تقسیم کیاجائے گا جن کو300فٹ،280فٹ، 150فٹ کشادہ سڑکوں سے باہم ملایاجائے گا اور ان کی باقی سڑکوں کی چوڑائی120فٹ،80فٹ،60فٹ،50فٹ ہوگی اور تمام سڑکیں انڈر گراﺅنڈ بجلیLED Solar Lightsکے ساتھ ساتھ WI-FIکی سہولت سے آراستہ کی جائیں گی۔ اس فیز کو پچاس سرسبزوشاداب پارکس ،پرسکون اورماحول دوست گرین ایریاز سے مزین کیاجائے گا جوکہ Land Scapingاور Harticultureکا بہترین نمونہ ہونگے جہاںEپارکنگ کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ اسی طرح LDAسٹی کے اندر شاہکار سنٹرل پارک جوکہ600کنال پر مشتمل ہوگا تعمیرکیاجائے گا۔
٭….اس فیز میں 250بیڈز پرمشتمل جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال قائم کیاجائے گا۔اس کے علاوہ رہائشیوں کی سہولت کےلئے بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹیاں،چائنہ کے اشتراک سے بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی، تعلیمی ادارے،ڈے کیئر سکولز،نالج سٹی ڈپلومیٹک انکلیو(Diplomatic Enclave)، ڈرائیووے سینما اور کمیونٹی کلب کی سہولیات حاصل ہونگی۔
٭….LDAسٹی میں عالمی معیار کا کمرشل ایریا تعمیرکیاجائے گا جس کی چوڑائی تقریباً ایک کلومیٹر اور لمبائی ڈیڑھ کلومیٹر رکھی گئی ہے اس کمرشل ایریا میں بین الاقوامی معیار کی کمرشل ہائی رائز بلڈنگز اور پلازے تعمیر کئے جائیںگے۔
٭….رہائشیوں کو تفریح سہولتیں مہیا کرنے کےلئے 18 Holes Golf CourseاورPolo Ground Clubاور سٹیڈیم تعمیر کئے جائیں گے۔
٭….صارفین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے Duel Water Supply System قائم کیاجائے گا۔
٭….LDAکی اعلیٰ اور بہترین انتظامی امور اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل انتظامیہ کی قیادت ممبران اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور رئیل اسٹیٹ بزنس سے منسلک افراد اپنے پیشہ سے جڑی سچی لگن کے ذریعے اتھارٹی اور انتظامیہ مل کر اسے جدید ترین روپ دینے میں بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔
میری خواہش ہے کہ اس کی دلکشی اور خوبصورتی کےلئے نئے آئیڈیاز کو نئے رنگوں کی نئی جہتوں سے سنوارا جائے اورہرنئے روپ کو نیا نکھار بخشاجائے اور LDAسٹی کی انتظامیہ پہلے سے بہتر پلاننگ ،نئے ترقیاتی کاموںکاآغاز، بین الاقوامی معیار کی ڈویلپمنٹ، نئی ترقی ،نئی راہیں LDAانتظامیہ کا طرزہ امتیاز بنے جدید ترین سہولیات کی فراہمی LDAسٹی لاہور کو جنت نذیر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکیں۔
جس سے یقیناً انوسٹرز کے اعتماد کو تقویت ملے گی اور LDAسٹی میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔